کراچی: مختلف حادثات میں 2 افرادجاں بحق،5 زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 9 جون 2013
 تیز رفتاری کی وجہ سےکوچ بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی  فوٹو: فائل

تیز رفتاری کی وجہ سےکوچ بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی فوٹو: فائل

کراچی: شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افرادجاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

کراچی میں اورنگی ٹاون مائشا چوک میں تیز رفتاری کی وجہ سےکوچ بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی نے راستے میں ہی دم توڑ دیا، جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

نشتر روڈ پرتیزرفتار واٹر ٹینکر نے 2 بچےکچل دیئے جس کے نتیجے میں 6 سال کا حماد نصیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے بچےکی اسپتال میں حالت تشویشناک ہے، حادثے کے بعد مکینوں نےاحتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی، دونوں حادثات کے بعد ڈرائیورفرارہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔