سونم کپور آج اپنی 28 ویں سالگرہ منارہی ہیں

ویب ڈیسک  اتوار 9 جون 2013
سونم کپور نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007 میں سنجے لیلا کی فلم سانوریا سے کیا۔ فوٹو: فائل

سونم کپور نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007 میں سنجے لیلا کی فلم سانوریا سے کیا۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور آج اپنی28ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور آج اپنی28ویں سالگرہ منارہی ہیں، سونم کپور 9 جون 1985 کو بھارت کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007 میں ہدایتکار سنجے لیلابھنسالی کی فلم سانوریا سے کیا اس فلم ان کے مدمقابل رنبیر کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم فلم باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی جس کے بعد سونم کپور نے دہلی 6، آئی ہیٹ لو اسٹوری، عائشہ، تھینک یو، موسم اور پلیئرز میں کام کیا  لیکن سونم کپور کی کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے نہ گاڑ سکی۔

جلد ہی سونم کپور کی 2 نئی فلمیں”رانجھنا“ اور”بھاگ ملکھا بھاگ“  سینما گھروں کی زینت بننے والی ہیں، سونم کو دونوں فلموں سے بے حد امیدیں وابستہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں فلمیں ان کے فلمی سفر میں اہم کردار ادا کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔