بلدیہ ٹاؤن: منی بس میں لوٹ مار کے دوران مسافر کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک،بچی زخمی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 17 اگست 2012
مسافرکی فائرنگ سے30سالہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ فوٹو: فائل

مسافرکی فائرنگ سے30سالہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ میں روٹ نمبرX-8 منی بس میں لوٹ مار کے دوران مسافرکی فائرنگ سے30سالہ ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ ملزم کی فائرنگ سے10سالہ بچی شگفتہ دختر عمر خان زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر نجی اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا، ایس ایچ او سعید آباد چوہدری ارشاد نے بتایا کہ دو ملزمان منی بس میں لوٹ مار کررہے تھے کہ ایک نامعلوم مسافر نے ڈاکو سے اس کا پستول چھین کر فائرنگ کر دی جس سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے ملزم نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بچی زخمی ہو گئی ، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت نہ ہوسکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔