او لیول پرچے، متاثرہ طلبا کے والدین عدالت سے رجوع کریں گے

اسٹاف رپورٹر  پير 10 جون 2013
کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے ایساکوئی اقدام سامنے نہیں آیاہے جس کے بعد بعض والدین نے اس بات پر غورشروع کردیاہے کہ وہ13تاریخ کوشیڈول کیے گئے پرچے سے قبل ہی اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کریں. فوٹو: فائل

کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے ایساکوئی اقدام سامنے نہیں آیاہے جس کے بعد بعض والدین نے اس بات پر غورشروع کردیاہے کہ وہ13تاریخ کوشیڈول کیے گئے پرچے سے قبل ہی اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کریں. فوٹو: فائل

کراچی: کراچی کے اولیول کے امتحان میں متاثرہ طلبا کے والدین نے کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے پرچے دوبارہ لینے کے اپنے فیصلے کوتبدیل نہ کرنے کے بعد عدالت سے رجوع پرغورشروع کردیا ہے.

مختلف اسکولوں سے امتحان میں شریک متاثرہ طلبا کے والدین کے ایک گروپ نے اس سلسلے میں صوبائی محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کو بھی آگاہ کیا ہے محکمہ تعلیم کے ایک افسر نے ’’ایکسپریس‘‘کوبتایاکہ کیمبرج یونیورسٹی سے الحاق شدہ بعض نجی اسکولوں کی انتظامیہ اورمتاثرہ طلبا کے والدین کواس بات کی امید تھی کہ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی جانب سے برٹش کونسل اورکیمبرج یونیورسٹی کوخط لکھے جانے کاکوئی حوصلہ افزا جواب دیاجائے گا اور کیمبرج یونیورسٹی اتنے بڑے پیمانے پر اس فیصلے کے خلاف جاری مہم کے بعد اپنے فیصلے کاجائزہ لے گی۔

تاہم کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے ایساکوئی اقدام سامنے نہیں آیاہے جس کے بعد بعض والدین نے اس بات پر غورشروع کردیاہے کہ وہ13تاریخ کوشیڈول کیے گئے پرچے سے قبل ہی اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کریں کہ عدالت برٹش کونسل اور کیمبرج امتحانی بورڈکوپاکستان میں اس امرکا پابند کرے کہ چونکہ اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کاپرچہ پاکستان میں آئوٹ نہیں ہوا لہٰذا یہاں کے طلبا کواس معاملے کی سزانہ دی جائے دوبارہ امتحان لینے کے اس فیصلے کوواپس لیا جائے کیمبرج امتحانی بورڈ خود اپنے نظام کی کمزوریوں کاجائزہ لے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔