- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
رنز روکنے کی بجائے وکٹیں لینے کی کوشش کریں، شعیب
کراچی: سابق اسپیڈ مرچنٹ شعیب اختر نے فاسٹ بولرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں رنز روکنے کے بجائے وکٹیں لینے کی کوشش کریں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کا مقابلہ اب جنوبی افریقہ اور بھارت سے ہے دونوں ہی مضبوط ٹیمیں ہیں، ان کے خلاف بولرز کو جارحانہ انداز اپنانا ہوگا، اس وقت پروٹیز اپنے پیس اٹیک کے فٹنس مسائل میں الجھے ہونے سے پریشان ہے، ہمارے بولرز کو اس چیز کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ شعیب اختر نے جنید خان کے حوالے سے کہا کہ وہ انگلش کنڈیشنز پر کافی موثر ثابت ہوسکتے ہیں مگر انھیں ان سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف محمد عرفان کی بولنگ بہتر رہی، اپنا مقام بنانے کیلیے انگلینڈ سب سے بہترین جگہ ہے میں نے خود ورلڈ کپ 1999 میں وہاں اچھی پرفارمنس دی جس کے بعد میں آگے بڑھتا چلا گیا۔
انھوں نے مصباح الحق کو بھی مشورہ دیا کہ اگر فاسٹ بولرز بریک تھرو دلانے میں ناکام ہورہے ہوں تو وقت ضائع کرنے کے بجائے فوری طور پر گیند سعید اجمل اور محمد حفیظ کو تھما دیں۔ شعیب اختر نے ایک بار پھر کہا کہ انٹرنیشنل لیول پر کوچز کا کوئی کردار نہیں ہوتاکھلاڑی صرف اپنی محنت سے ہی آگے بڑھتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔