- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
آئی ایم ایف سے رجوع، اوپن مارکیٹ میں روپیہ بے قدر اور ڈالر مہنگا
کراچی: پاکستان کوآئی ایم ایف سے بیل ائٓوٹ پیکیج لینے کی صورت میں مزید ڈی ویلیوایشن اور قرضوں پر شرح سودکو ڈبل ڈیجٹ پرلانے جیسی شرائط پوری کرنے کی خبروں نے اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر کو تنزلی سے دوچارکردیا ہے اورگزشتہ دو روز میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں مجموعی طورپر1 روپے30 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے ایکسپریس کو بتایا کہ پیر کو ڈالر کی ڈیمانڈ80 فیصد بڑھنے سے اوپن کرنسی مارکیٹ دباؤ کی زد میں رہی کیونکہ ایکسچینج کمپنیوں کے پاس زرمبادلہ کی سپلائی 30 لاکھ ڈالر تک محدود تھی جبکہ ڈیمانڈ ایک کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی۔
ملک بوستان نے بتایا کہ حکومتی ذمے داروں کاآئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے عندیے کے بعد اوپن مارکیٹ میں سٹے باز متحرک ہوگئے ہیں کیونکہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کی صورت میں مزید ڈی ویلیوایشن کی شرائط کے ساتھ یوٹیلٹیز کے ٹیرف میں مزید اضافہ کرنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ حکومت ڈی ویلیوایشن سے متعلق پھیلنے والی خبروں کے تناظر میں قوم کو اعتماد میں لینا چاہیے اور اپنا ایک وضاحتی بیان جاری کرنا چاہیے تاکہ قوم میں اعتماد کی فضا بحال ہوسکے اور کرنسی مارکیٹ سمیت دیگر تجارتی منڈیوں میں اضطراب اور بحرانی کیفیت ختم ہوسکے۔
ملک بوستان نے بتایا کہ اقتصادی افق پر غیریقینی حالات سے سٹے باز بھرپور استفادہ کررہے ہیں جوکراچی سے کوئٹہ اور پشاورامریکی ڈالرپبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے پہنچانے کے فی ڈالر2 روپے جبکہ سرحد پار ایران اور افغانستان پہنچانے کے فی ڈالر پر3 روپے کی وصولیاں کررہے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت فارن کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کویقینی بنانے کے لیے بارڈر فورسز کو متحرک کرے اور کرنسی پکڑنے والوں کے لیے پکڑی گئی کرنسی 50 فیصد ریبیٹ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔