لیاقت کالونی ایک ماہ بعد بھی گندے پانی میں گھری ہے

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 17 اگست 2012
حیدرآباد: تمام تر دعوئوں کے باوجود لیاقت کالونی ایک ماہ بعد بھی کچرے کا ڈھیر بنی ہوئی ہےفوٹو :شاہد علی /ایکسپریس

حیدرآباد: تمام تر دعوئوں کے باوجود لیاقت کالونی ایک ماہ بعد بھی کچرے کا ڈھیر بنی ہوئی ہےفوٹو :شاہد علی /ایکسپریس

حیدرآباد: انتظامیہ کے تمام تر دعوئوں کے باوجود حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے لیاقت کالونی سے ایک ماہ بعد بھی گندے پانی کی نکاسی نہیں کی جا سکی۔ لیاقت کالونی کے گنجان آباد علاقے میں سڑکوں، گلیوں اور گھروں میں نالے کا پانی ایک ماہ سے جمع ہے، انتظامیہ کے اعلانات کے باوجود اس کی نکاسی کی گئی اور نہ ہی کچرا تلف کیا گیا ہے، جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور علاقے میں مختلف امراض پھیل رہے ہیں۔

کئی مساجد بھی گندے پانی میں گھری ہوئی ہیں اور اب یہ پانی کئی جگہوں پر دکانوں میں بھی داخل ہونا شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ کاروبار تباہ اور لوگ گھروں تک ہی محصور ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔