ایران کیخلاف کینیڈین قرارداد مضحکہ خیز ہے ترجمان وزارت خارجہ

کینیڈین پارلیمنٹ اپنے ملک میں ہزاروں لاپتہ مقامی باشندوں کیلیے بھی قرارداد منظور کرے۔


APP June 10, 2013
ایران مخالف قرارداد منظور کرنے والوں کی لاعلمی اور بے احترامی کو ظاہر کرتی ہے. فوٹو: رائٹرز

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے ایران کے خلاف کینیڈین پارلیمنٹ کے تازہ فیصلے کو مضحکہ خیز اور سیاسی اغراض و مقاصد پر مبنی قراردیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک بیان میںعباس عراقچی نے ایران کے خلاف کینیڈین پارلیمنٹ کی تازہ قررداد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈین پارلیمنٹ ایسے وقت دیگر ملکوں کے خلاف قراردادیں منظور کررہی ہے جبکہ انتخابات میں دھاندلیوں کی وجہ سے اس پارلیمنٹ کی قانونی حیثیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کینیڈین پارلیمنٹ میں ایران مخالف قرارداد منظور کرنے والوں کی لاعلمی اور بے احترامی کو ظاہر کرتی ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ کینیڈین پارلیمنٹ اپنے ملک میں ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ ہونے والے مقامی باشندوں کے بارے میں بھی قرارداد منظور کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں