ڈرون حملے: تحریک انصاف نے چپ کیوں سادھ لی، غلام بلور

ایکسپریس نیوز  پير 10 جون 2013
احتجاجی مظاہرے اور بھوک ہڑتال کرنا چاہیے، حملے نہ رکیں تو استعفے دے دیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

احتجاجی مظاہرے اور بھوک ہڑتال کرنا چاہیے، حملے نہ رکیں تو استعفے دے دیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پشاور: سابق وفاقی وزیر اورعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے حالیہ امریکی ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انھیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ پاکستان کی سرحدوں کا احترام نہیں کیا جارہا اور بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں۔ تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد ڈرونز کو مارگرانے کے نام پر عوام سے ووٹ لیے لیکن انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈرون حملوں پر چپ سادہ رکھی ہے اور ڈرون حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے تو درکنار مذمتی بیان تک جاری نہیں کیا گیا۔

حالانکہ تحریک انصاف کے قائدین کو ڈرون حملوں کیخلاف مظاہروں اور بھوک ہڑتال کے ذریعے احتجاج کرنا چاہیے تھا‘ قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مذمتی قراردادیں بھی پاس کرانا چاہیے تھیں اور اس کے باوجود حملے نہ رکے تو پھر ان کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینا چاہئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔