- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم نے کراچی حقوق کے حصول کیلیے دھرنے کی کال دے دی
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیار شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
700 میگاواٹ بجلی کراچی سے واپس لینا حق ہے،پرویزملک
پارلیمنٹرینزسے ٹیکس لیں،عندلیب،آئی ایم ایف اور اسحق ڈار لازم و ملزوم ہیں،ابراہیم مغل فوٹو: فائل
لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک نے کہا ہے کہ قوم نے نیامینڈیٹ دے کر ہم پراعتماد کیا ہے، قومی بجٹ عوام کی امنگوں کے مطابق بنائیں گے۔
انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار کے میزبان عمران خان کے ساتھ گفتگومیں کہا کہ اس وقت ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 9 فیصد ہے،اسے ساڑھے12 فیصد کرنا ہے۔ ہم ٹیکس چوری روکنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ہمارے پہلے 100 دن میں قوم کو ہماری سمت کا علم ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں نواز شریف کی جان عزیز ہے، وہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث وزیر اعظم ہائوس میں رہ رہے ہیں۔ عندلیب صاحبہ چیک کرلیں اگر نواز شریف اور شہباز شریف ایک دھیلے کے بھی ڈیفالٹر ہوئے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ 2سال میں حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ہم نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا عوام سے وعدہ کیا ہے، لوڈ منیجمنٹ کے ذریعے لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جائے گا۔
پنجاب کی 700 میگاواٹ بجلی کراچی کو دی جا رہی ہے،اسے واپس لینا ہمارا حق ہے۔ اسے واپس لیا جائے گا۔ پرویز ملک نے کہا کہ وہ پنشنرز کی پنشن بڑھانے کے حق میں ہیں۔ ایک دو سال میں مزدور کی کم از کم 15 ہزار روپے مقرر کی جائے گی۔ بجلی چوری روکی جائے گی اور بڑی مچھلیوں کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مہنگائی کم کرے اور بجٹ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لیے زیادہ رقم مختص کی جائے۔ لوگوں کے لیے سہولتوں میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا ڈیفالٹرز جن میںاتفاق فونڈری بھی شامل ہے سے پیسے لیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ضرور بننا چاہیے تاہم اس کیلیے سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے ۔
اقتصادی ماہر ابراہیم مغل نے کہا کہ بجٹ بنانا اسحاق ڈارکے بس کی بات نہیں، کسی کمپنی کا اکائونٹنٹ ہونا اور بات ہے اور ملک کا بجٹ بنانا بالکل مختلف بات ہے۔ آئی ایم ایف اور اسحاق ڈار لازم و ملزوم ہیں،یہ آئی ایم ایف کے پاس ضرور جائیں گے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا اسمبلی سے کالا باغ ڈیم کے حق میں قراداد منظور کرائے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید چوہدری نے کہا کہ اگر حکومت آئی ایم ایف کے پاس گئی تو ان کی شرائط بہت ہی سخت ہوں گی۔ مسلم لیگ ن نے اعلان کیا تھا کہ وہ سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے لیے بانڈ لائے گی۔ اگر ایسا ہو گیا تو پھر آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ پہلے 100 دن میں حکومت کس طرف جاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔