بلاول اور اویس مظفر نے عمرے کی سعادت حاصل کی

اسٹاف رپورٹر  پير 10 جون 2013
خانہ کعبہ میں ملکی سلامتی کیلیے دعائیں کیں،آج سعودیہ میں پی پی رہنمائوں سے ملیں گے۔ فوٹو: فائل

خانہ کعبہ میں ملکی سلامتی کیلیے دعائیں کیں،آج سعودیہ میں پی پی رہنمائوں سے ملیں گے۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری اور پی پی کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی اویس مظفر نے اتوار کو عمرے کی سعادت حاصل کی ۔

بلاول بھٹو زرداری اور اویس مظفر نے عمرے کی ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ میں پاکستان کی سلامتی  کیلیے خصوصی  دعائیں کیں ۔

دونوں رہنما بغیر پروٹوکول کے عام مسافروں کی طرح سعودی عرب پہنچے۔ پیپلز پارٹی سعودی عرب کے رہنما و عہدیداران آج بلاول بھٹو اور اویس مظفر سے ملاقات کرینگے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔