پی ایس ایل کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ مستعفی

میاں اصغر سلیمی  منگل 9 اکتوبر 2018
نائلہ بھٹی نے اپنے مستعفی ہونے کی وجہ اپنی نجی مصروفیات کو قرار دیا ہے،فوٹو: ایکسپریس

نائلہ بھٹی نے اپنے مستعفی ہونے کی وجہ اپنی نجی مصروفیات کو قرار دیا ہے،فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کا آغاز ہو گیا، پی ایس ایل کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز اور پروجیکٹ ڈائریکٹر نائلہ بھٹی مستعفی ہو گئیں۔

انہوں نے اپنا استعفی بورڈ کو ارسال کر دیا ہے۔ نائلہ بھٹی نے اپنے مستعفی ہونے کی وجہ اپنی نجی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔ پی سی بی نے استعفی منظور کرتے ہوئے ان کی خدمات کو نہ صرف سراہا ہے بلکہ ان کے لئے نیک نمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

مستقبل قریب میں نجم سیٹھی کے قریب سمجھے جانے والے بورڈ کے کئی اور عہدیداروں کے استعفے آنے کا قوی امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔