مشرف بغاوت کیس:اٹارنی جنرل کاموقف فیصلہ کن ہوگا

غلام نبی یوسفزئی  پير 10 جون 2013

اسلام آباد: وکلا تحریک کے سرکردہ رہنما منیراے ملک کا بطور اٹارنی جنرل تقررحکومت کی طرف سے عدلیہ کیلیے پہلامثبت پیغام ہے۔

اس تقرری کے ذریعے حکومت نے مستقبل میں عدلیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی پالیسی واضح کردی ہے۔اس تقرری کے ذریعے سپریم کورٹ میں پرویز مشرف کیخلاف زیر التوا بغاوت کیس کے حوالے سے موجودابہام بھی دورہوگیاہے، بغاوت کیس میں بھی اٹارنی جنرل کا موقف فیصلہ کن ہو گااورآئین کی بالادستی کیلیے لڑنے والا شخص کبھی بھی آئین غصب کرنیوالے شخص کوبھاگنے کا راستہ نہیںدیگا۔سابق صدراب بھی جیل سے نکل کربیرون ملک جانے کیلیے پرامیدہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔