ایف آئی اے کا اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی شوگر ملز کے دفتر پر چھاپہ

ویب ڈیسک  بدھ 10 اکتوبر 2018
ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے شوگر ملز کے دفتر سے کچھ دستاویزات اور کمپیوٹرز کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے شوگر ملز کے دفتر سے کچھ دستاویزات اور کمپیوٹرز کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی شوگر ملز کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ہاکی اسٹیڈیم کے قریب واقع اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی شوگر ملز کے دفتر پر ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ کیس کی تفتیشی ٹیم نے چھاپہ مارا جبکہ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔

ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے شوگر ملز کے دفتر کی تلاشی لی گئی اور اس دوران کچھ دستاویزات اور کمپیوٹرز کو قبضے میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے روپے کی قدر میں تاریخی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے زرمبادلہ کی بیرون ملک منتقلی روکنے کے لیے کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔