پنجاب کے بعد وزارت ریلوے کا سندھ سے بھی 2 نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

وکیل راؤ  بدھ 10 اکتوبر 2018
موئنجو داڑو ایکسپریس اور روہی ایکسپریس کا آغاز آئندہ ہفتے کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

موئنجو داڑو ایکسپریس اور روہی ایکسپریس کا آغاز آئندہ ہفتے کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

کراچی: وزارت ریلوے کے محکمے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلیے ایک اور اقدام، پنجاب کے بعد وزارت ریلوے نے سندھ سے بھی 2 نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نئی ٹرینوں کا 16 اکتوبر کو سکھر میں افتتاح کریں گے۔ موئنجو داڑو ایکسپریس سکھر سے براستہ جیکب آباد ، لاڑکانہ ، دادو ، سیہون سے کوٹری کے درمیان چلائی جائیگی جبکہ دوسری ٹرین روہی ایکسپریس لوکل ٹرین ہوگی جو سکھر، روہڑی ، پنوعاقل، گھوٹکی ، میرپور ماتھیلو اور خان پور سمیت مختلف شہروں کے درمیان چلے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق سکھر سے شروع کی جانیوالی دونوں نئی ٹرینوں کے کرایوں، بوگیوں اور ٹرین کی مختلف کلاسز کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج (بدھ کو ) ریلوے ہیڈ کوارٹر سے موصول ہوجائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔