انڈین کرکٹ بورڈ نے راجھستان رائلز کے مالک راج کندرا پر پابندی عائد کردی

راج کندرا کرکٹ کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔


ویب ڈیسک June 10, 2013
راج کندرا کرکٹ کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ فوٹو : فائل

انڈین کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس میں راجھستان رائلز کے مالک راج کندرا پر پابندی عائد کردی۔

بی سی سی آئی نے راجھستا ن رائلز کے مالک اور معروف اداکارہ شیلپا شیٹھی کے شوہر کو معطل کرتے ہوئے ان کے کسی بھی کرکٹ سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی، راج کندرا کو معطل کرنے کا فیصلہ بی سی سی آئی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا نے اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر تے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی ہی ٹیم راجستھان رائلز پر سٹے بازی کرتے تھے جب کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار تینوں کھلاڑیوں کا تعلق بھی راج کندرا کی ٹیم راجستھان رائلز سے ہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں