- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
انگلینڈ نے پیٹرسن سے میسجزکی تفصیلات طلب کرلیں
لندن: انگلش بورڈ کیون پیٹرسن کا ’جرم‘ آسانی سے معاف کرنے کو تیار دکھائی نہیں دیتا، ان سے متنازع ٹیکسٹ میسجز کی تفصیلات ظاہر کرنے کو کہا گیا ہے ، ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان میں ممکنہ تاخیر سے اسٹار بیٹسمین کی امیدیں پھر سے جاگنے لگیں، تنائو سے چھٹکارے کیلیے فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزارنے پرتگال چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کیون پیٹرسن نے ٹیم میں اختلافات کا تاثر دینے اور کپتان اینڈریو اسٹروس و کوچ کے خلاف جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو ٹیکسٹ میسجز بھیجنے پر معذرت تو کرلی مگر بورڈ ان کو آسانی سے معاف کرنے کو تیار دکھائی نہیں دیتا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دوبارہ ٹیم میں لینے سے قبل بیٹسمین سے ان میسیجز کی تفصیلات معلوم کی گئی ہیں، پیٹرسن کیلیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی درخواست پر آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے حتمی اسکواڈ کے اعلان میں مزید6 روز کی مہلت دے دی،اس سے قبل ہفتے کو اعلان متوقع تھا مگر اب نئی پیشرفت کے بعد لارڈز ٹیسٹ کے اختتام پر منگل کو کیا جائے گا۔
اگرچہ پیٹرسن کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونے کے امکانات کافی کم مگر ان کی امیدیں پھر سے جاگنے لگی ہیں ،وہ ذہنی تنائو سے چھٹکارے کیلیے اپنی فیملی کے ہمراہ پرتگال چلے گئے ہیں۔ کپتان اینڈریو اسٹروس کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں معاملہ حل کرنا ہے تو پھر میڈیا اور پبلک ریلیشن کمپنی سے دور ایک دوسرے سے بات کرنا ہوگی،پیٹرسن کی معافی درست سمت میں ایک قدم ہے یہ معاملہ صرف ٹیکسٹ میسجز کا نہیں بلکہ باہمی اعتماد اور احترام کا ہے، مجھے کیون پیٹرسن نے بہت مایوس کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرسن نے ابراہم ڈی ویلیئرز اور ڈیل اسٹین کو بھیجے گئے میسجز میں اسٹروس کے بارے میں افریقی زبان کا ایک بیہودہ لفظ استعمال کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔