بنگلہ دیشی اسپنرز نئے کوچ ثقلین مشتاق سے ’دوسرا‘ سیکھنے کے لیے بے چین

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 17 اگست 2012
سابق پاکستانی کرکٹر ثقلین مشتاق کی ایک تصویر۔ فوٹو ایکسپریس

سابق پاکستانی کرکٹر ثقلین مشتاق کی ایک تصویر۔ فوٹو ایکسپریس

ڈھاکا: بنگلہ دیشی اسپنرز اپنے نئے کوچ ثقلین مشتاق سے ’دوسرا‘ سیکھنے کیلیے بے چین ہیں، سابق پاکستانی اسٹار نے شکیب الحسن اور محمود اللہ ریاض کے ساتھ کام شروع کردیا، دونوں ہی دنیا کے سابق عظیم ترین اسپنر کو اپنے درمیان دیکھ کر کافی خوش ہوئے، شکیب نے امید ظاہر کی کہ انھیں ثقلین سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

وہ ان کی مدد سے اپنی بولنگ میں موجود خامیاں بھی دور کریں گے، نائب کپتان محمود اللہ ریاض نے کہا کہ میں خاص طور پر ثقلین سے دوسرا سیکھنا چاہوں گا جو ان کی اپنی ایجاد ہے،ہم ان سے یہ بھی جاننا چاہیں گے کہ انتہائی دبائو کے لمحات میںاپنے اعصاب کیسے کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔