کترینہ سلومیاں کی محبت اورخلوص کو بھول نہ پائیں

ویب ڈیسک  بدھ 10 اکتوبر 2018
سلمان خان سے قربتوں کا بڑھنا محض ایک اتفاق تھا،باربی ڈول۔ فوٹو: فائل

سلمان خان سے قربتوں کا بڑھنا محض ایک اتفاق تھا،باربی ڈول۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف سلومیاں کی محبت اورخلوص کو ابھی تک بھول نہ پائیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کترینہ کیف سے ایک انٹرویو میں سلمان خان سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ وہ اُن سے کیا چرانا چاہیں گی جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان جو محبت اور خلوص دوسروں کے لئے رکھتے ہیں وہ میں اُن سے چرانا چاہوں گی۔

باربی ڈول نے مزید کہا کہ ماضی میں سلمان اور رنبیر سے قربتوں کا بڑھنا محض ایک اتفاق تھا دراصل اس میں میرا کوئی منصوبہ نہیں تھا اور مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ قدرتی طور پر ہوتا ہے کیوں کہ جب قدرت آپ تک کچھ لانا چاہتی ہے تو وہ شے خود آپ کی جانب آجاتی ہے اور اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عامر خان کا بھی کترینہ کیف پر دل آگیا

واضح رہے کہ کترینہ کیف ان دنوں عامر خان اور امیتابھ بچن کے ہمراہ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان ‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جوکہ 8 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔