عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کی تجویز دے دی

ایکسپریس نیوز  جمعرات 11 اکتوبر 2018
دبئی میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ میں شائقین نام کو بھی نہیں، سابق پیسر۔ فوٹو : فائل

دبئی میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ میں شائقین نام کو بھی نہیں، سابق پیسر۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  سابق پیسر عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کی تجویز دیدی۔

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ میچ میں شریک کھلاڑیوں اورکوچنگ اسٹاف کے بغیر کوئی طویل فارمیٹ کا میچ نہیں دیکھتا، براڈ کاسٹرز کو بھی کوئی دلچسپی نہیں، وقت آگیا ہے کہ آئی سی سی کو ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ کرلینا، جن ملکوں کو طویل فارمیٹ کے میچز کھیلنا ہیں، آپس میں طے کر کے کھیل لیں۔

سابق پیسر نے کہا کہ دبئی میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ میں شائقین نام کو بھی نہیں، صرف دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ہی ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کیلیے موجود ہیں۔ دیکھنے والوں کے پاس اب اتنا وقت نہیں کہ وہ سارا سارا دن بیٹھ کر بورمیچز کو دیکھیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ جتنی لیگز کھیلی جارہی ہیں اس کے بعد لوگ ٹیسٹ میچز کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کیوں کریں گے، آئی سی سی کو فیوچر ٹورپروگرام سے اس کونکال دینا چاہیے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔