اختر مینگل پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام، 2 ملزم گرفتار

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 11 اکتوبر 2018
محافظوں نے 2 مسلح افراد کو پکڑکر لیویز کے حوالے کردیا۔ فوٹو: فائل

محافظوں نے 2 مسلح افراد کو پکڑکر لیویز کے حوالے کردیا۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل پر حملے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل کی وڈھ میں واقع رہائشگاہ پر حملے کی کوشش ناکام محافظوں نے 2 مسلح افراد کو پکڑکر لیویز کے حوالے کردیا۔

ملزمان کے قبضہ سے 2 دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا، واقعے کیخلاف بلوچستان نیشنل پارٹی نے صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔