آئی جی پنجاب تبادلہ؛ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور الیکشن کمیشن میں ٹھن گئی

حیدر نسیم  جمعرات 11 اکتوبر 2018
الیکشن کمیشن تبادلہ معطلی کانوٹیفکیشن واپس لے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کامراسلہ
  فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن تبادلہ معطلی کانوٹیفکیشن واپس لے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کامراسلہ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: آئی جی پنجاب کے تبادلہ کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور الیکشن کمیشن میں ٹھن گئی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور الیکشن کمیشن کا آئی جی پنجاب کی معطلی پرمختلف موقف ہونے کی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی پنجاب محمد طاہرکوہٹانے کانوٹیفکیشن واپس نہیں لیااوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھجوایاہے کہ الیکشن کمیشن آئی جی پنجاب کے تبادلے کی معطلی کانوٹیفکیشن واپس لے۔

مراسلے میں کہا گیاکہ آئی  جی کا تبادلہ صوبے کی معاونت کیساتھ کیا گیاتھا اور تبادلہ کئے تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوالیکشن کمیشن کی طرف سے تقرر و تبادلے روکنے کاکوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا خط اب موصول ہوا ہے تو 14اکتوبر ضمنی انتخابات تک تمام تقرروتبادلوں پر پابندی ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔