- شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
- گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی
- ’’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘، محمد رضوان
- استعفوں کی منظوری معطل؛ 43 پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
- کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ
- قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردی کا ملبہ میڈیا کے سر ڈال دیا
- نئی دہلی؛ مسلمانوں کی بے دخلی مہم کیخلاف احتجاج؛ محبوبہ مفتی گرفتار
- وفاق کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے انکار
- پنجاب میں پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- کراچی میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مانسہرہ سے گرفتار
- سال کے پہلے ماہ میں 7 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ
- کراچی میں دو علیحدہ علاقوں سے انسانی دھڑ اور بازو برآمد
- جی ایچ کیو نے انتخابات کیلیے فوج، رینجرز اور ایف سی دینے سے معذرت کرلی
- تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجا ریاض کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی
- مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف نئی درخواست دائر
- صوبے میں امن و امان کی صورت حال کیوجہ سے الیکشن کا انعقاد مشکل ہے، چیف سیکریٹری پنجاب
امریش پوری نے 400فلموں میں اداکاری کی دھاک بٹھائی
فوٹو : فائل
کراچی: بالی وڈ میں بہت کم اداکار ایسے ہوں گے کہ جنھیں منفی کرداروں میں اس قدر شہرت ملی ہو۔
عام طور سے منفی کردار عوام کو اس قدر متاثر نہیں کرتے لیکن بالی وڈ سپراسٹار امریش پوری ان خوش نصیب فنکاروں میں شامل تھے کہ جن کی فلمیںصرف فلم بین اس لیے دیکھتے تھے کہ وہ ہرنئی فلم میں ایک نئے روپ میں اور ایک نئے کردار میں نظر آتے تھے22جون1932کو پنجاب (بھارت) میں پیدا ہونیوالے ادکار امریش پوری نے 400سے زائد فلموں میں بطور ولن کردار ادا کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا اورہر فلم میں اپنے کردار کی دھاک بٹھائی ، ان کی فلموں میںکوئی بھی ایسے کردار نہیں تھا جو کسی اور سے ملتا جلتا ہوامریش پوری نے اپنے پورے کیرئیر جو بھی کردار ادا کیے وہ سب سب مختلف تھے۔
امریش پوری نے اپنے فنی سفرکا آغاز تھیٹر سے کیا وہ بنیادی طور پر تھیٹر کے فنکار تھے 1970میں ان کی فلم ’’پریم پجاری‘‘ریلیز کی گئی اور اس کے بعد ان کی کامیابی کا دور شروع ہوگیا،ان کی مشہور فلموں میں ’مسٹر انڈیا‘ جس میں ان کا مکالمہ ’موگیبو خوش ہوا ‘اس قدر ہٹ ہوا کہ وہ ہر محفل میں بولا جانے لگا،امریش پوری کی فلم ’میری جنگ،گھاتک، وراثت، گردش، کرن ارجن، دل والے دلہنیا لے جائیں گے،کوئلہ،بادشاہ، پریم پجاری، ریشماں اور شیرا، سلاخیں، قابل ذکر ہیں ۔
جب کہ انھوں نے ہالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر اسپیل برگ کی فلم انڈیانا جونز میں بھی چونکا دینے والا کردار ادا کیا جو 1984میں ریلیز کی گئی،بھارتی فلموں کے یہ اسٹار اپنی زندگی کے آخر تک فلموں میں کام کرتے رہے وہ ایک بہترین انسان اور فلم انڈسٹری کی پسندیدہ شخصیات میں شمار کیے جاتے تھے ان کی فلموں کو بالی وڈ میں انسٹیٹیوٹ میں پیش کیا جاتا تھا اور لوگوں کو اداکاری کے رموز سے آگا ہ کیا جاتاہے، امریش پوری12جنوری2005کو 72سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن ان کے فلموں میں کیے گئے کردار ہمیشہ امر رہیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔