- مودی سرکار کی مسلم تاریخ مٹانے کی مہم، ایوان صدر کے مغل گارڈن کا نام تبدیل
- مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری
- شیخ رشید کی آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا
- پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
- زمین سے 1450 نوری سال دور ویری ایبل ستاروں کی تصویر عکس بند
- کم وقت میں زیادہ سویٹر پہننے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- فوری طور پر خون روکنے والی پٹی
- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
وفاقی اردو یونیورسٹی، سینیٹ کا اجلاس25 اگست کو ہوگا

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اساتذہ کی جانب سے احتجاجی تحریک چلائے جانے کا عندیہ دیے جانے کے بعد سینیٹ کا اجلاس شیڈول سے ایک ہفتے قبل ہی طلب کرلیا ہے. فوٹو: فائل
کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے یونیورسٹی اساتذہ کی جانب سے احتجاجی تحریک چلائے جانے کا عندیہ دیے جانے کے بعد سینیٹ کا اجلاس شیڈول سے ایک ہفتے قبل ہی طلب کرلیا ہے، یہ اجلاس اب25 اگست کو اردو یونیورسٹی میں ہوگا، اس سے قبل یہ اجلاس2 ستمبر کو ہونا تھا جبکہ انجمن اساتذہ سائنس کیمپس نے وائس چانسلر کی تعیناتی کے معاملے پرسینیٹ اور تلاش کمیٹی کے فیصلوں کو سبوتاژ کرنے کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ایک ملاقات میں اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ادھر اردو یونیورسٹی کی تلاش کمیٹی میں شامل اساتذہ نمائندوں نے کہا ہے کہ تلاش کمیٹی کے کنوینر اور ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری کی جانب سے وائس چانسلر کے عہدے کیلیے تجویز کردہ ناموں پر اعتراض کو ڈاکٹر جاوید لغاری کا خود اپنے اوپر عدم اعتماد ہے، تلاش کمیٹی میں اساتذہ کے نمائندے پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد اور پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اردو یونیورسٹی کے آرڈینس کے تحت جامعہ اردو کے چانسلر اور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ڈاکٹر جاوید لغاری کو وائس چانسلر کی تلاش کمیٹی کا کنوینر اور ڈاکٹر عشرت حسین کو نمائندہ نامزد کیا تھا۔
کمیٹی کے دیگر اراکین کیلیے جامعہ اردو کی سینیٹ نے ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، ڈاکٹر معصومہ حسن اور ڈاکٹر تنویر خالد کو بھی نمائندوں کے طور پر نامزد کیا تھا جبکہ جامعہ اردو کی سنڈیکیٹ نے مذکورہ دو اساتذہ کو بھی کمیٹی میں نامزد کیا تھا، تلاش کمیٹی نے ڈاکٹر جاوید لغاری کی قیادت میں یونیورسٹیوں کے عالمی طریقہ کار کے تحت چار ناموں کو حتمی شکل دے کر جامعہ اردو کی سینیٹ کو بھجوایا تھا۔
انھوں نے صدر سے اپیل کی کے ان ناموں میں کسی ایک کو جامعہ اردو کا وائس چانسلر مقرر کرکے یونیورسٹی کو بحران سے بچایا جائے، علاوہ ازیں انجمن اساتذہ سائنس کیمپس نے یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ آفتاب احمد خان سے جمعرات کو ملاقات کی، ملاقات میں انجمن اساتذہ گلشن کیمپس کے عہدیداران ڈاکٹر سید طاہر علی، ڈاکٹر کوثر یاسمین اور ڈاکٹر ساجد جہانگیر جبکہ عبدالحق کیمپس سے ڈاکٹر وسیم الدین، زین العابدین اور ڈاکٹر کمال حیدر موجود تھے، اس موقع پر مطالبہ کیا کہ اردو یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کا تقرر عمل میں لا یاجائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔