زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 14بچے بیہوش

ایکسپریس نیوز ڈیسک  منگل 11 جون 2013
ڈاکٹروں کے مطابق رات کا باسی کھانا کھانے سے بچوں کو فوڈ پوائزن ہوا تھا.

ڈاکٹروں کے مطابق رات کا باسی کھانا کھانے سے بچوں کو فوڈ پوائزن ہوا تھا.

میر پور خاص: میرپورخاص میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 14بچے بے ہوش ہو گئے۔ تعلقہ حسین بخش مری کے گوٹھ بہادر چانیو کے ایک ہی خاندان کے14 بچے زہریلا کھانا کھانے کے باعث بے ہوش ہو گئے۔

جنہیں سول اسپتال میرپورخاص منتقل کیا گیا۔ متاثرہ بچوں میں 11 سالہ ساجن، 9 سالہ مصطفی ، 8 سالہ ارشد، 3 سالہ گلشن، 4 سالہ سنیلہ، 5 سالہ شہناز، 10 سالہ ثمینہ، 9 سالہ نذیراں، 6 سالہ شاہد، 8 سالہ کریم بخش، 7 سالہ برکت، 10 سالہ زاہدہ، 9 سالہ ممتاز اور 12 سالہ امتیاز شامل ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق رات کا باسی کھانا کھانے سے بچوں کو فوڈ پوائزن ہوا تھا، جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی اور تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔