سکھر میں گھر کی دیوار گرنے سے 9 بچے جاں بحق، 3 زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 11 اکتوبر 2018
جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے اور 2 بچیاں شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے اور 2 بچیاں شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

سکھر: صالح پٹ میں گھر کی دیوار گرنے سے 9 بچے جاں بحق جب کہ  3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر میں صالح پٹ کے علاقے آر ڈی 159 دیہہ بھاروڑو میں گھر کی دیوار گرنے سے 9 بچے جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد اہل علاقہ نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور ملبہ ہٹاکر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔

حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچے اور 2 بچیاں شامل ہیں جب کہ اہل علاقہ کے مطابق گھر کی دیوار خستہ حالی کے باعث گری۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صالح پٹ کے قریب دیوار گرنے سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر کو زخمی بچوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔