- جواد سہراب ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
- حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھرمیں 80 فیصد اینٹوں کے بھٹے بند
- مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان شرجیل دم توڑ گیا
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے
- چالان کیوں کیا؟ لاہور میں درجن بھر افراد کا ٹریفک اہلکاروں پر تشدد
- گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا
- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، پہلی بار انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
ملکی مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل میں ہے، نوید قمر

شہریوں کو صاف ستھرے پانی کی فراہمی کے لیے جلد فلٹر پلانٹ لگائے جائیں گے، نوید قمر فوٹو: فائل
ٹنڈو محمد خان: پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ اقتدار کی پر امن منتقلی پیپلز پارٹی کی حکومت کا کارنامہ ہے۔
ملک کے تمام مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ’’عوام کو درپیش مسائل اور ان کا حل کیا ہے ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ جمہوریت کی بقا اور اسکے تسلسل میں میڈیا کا سب سے اہم کردار رہا ہے، صحافیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے 1973 کے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا، بے نظیر انکم سپورٹ اسکیم سمیت متعدد عوامی بھلائی کے کام کیے، ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا۔ انھوں نے کہا کہ ضلع ٹنڈو محمد خان ماڈل ضلع بنایا جائے گا، شہریوں کو صاف ستھرے پانی کی فراہمی کے لیے جلد فلٹر پلانٹ لگائے جائیں گے۔
جبکہ نصیر آباد نکاسی آب منصو بے پر بھی جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے انھیں جتنی بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کی اتنی ہی بھاری ذمہ داری ان پر عائد ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے وہ خود عوام کے ساتھ مل کر شہر سے صفائی ستھرائی کے کاموں میں عملی طور پر شامل ہوں گے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ وہ نئے بجٹ میں تحصیل میونسپل کا بجٹ 90 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ روپے کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کریں گے۔ تقریب سے اسماعیل میمن، امین لاکھو، عبدالکریم شیخ، شہزاد صبح پوٹو، غلام نبی کیریو اور امتیاز منگریو نے بھی خطاب کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔