ڈی پی اوپاکپتن تبادلہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 11 اکتوبر 2018
مستقبل میں ایسا واقعہ ہوا تو کیس دوبارہ کھول دیا جائے گا، فیصلہ
: فوٹو: فائل

مستقبل میں ایسا واقعہ ہوا تو کیس دوبارہ کھول دیا جائے گا، فیصلہ : فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ڈی پی اوپاکپتن تبادلہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈی پی اوپاکپتن تبادلہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ عدالت کلیم امام کی انکوائری رپورٹ سے مطمئن نہیں تھی، خالق داد لک کوانکوائری افسرمقررکیا گیا، ان کی انکوائری رپورٹ پراعتراضات عائد کیے گئے اورفریقین نے جوابات میں خالق داد لک کی ذات پرکھلم کھلا حملے کیے جب کہ خالق داد لک کو جانبداراورحکومت کیساتھ ذاتی عناد کا حامل قراردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈی پی او تبادلہ کیس؛ وزیراعلیٰ پنجاب، سابق آئی جی پنجاب کی معافی قبول

فیصلے میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ اوراحسن جمیل گجرکے جوابات سابقہ موقف کے خلاف تھے، وزیراعلیٰ سمیت دیگرفریقین نے بے بنیاد اعتراضات اٹھائے۔

عدالت نے وزیراعلیٰ سمیت تمام فریقین کوآئندہ احتیاط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسا واقعہ ہوا تو کیس دوبارہ کھول دیا جائے گا اوراحسن جمیل گجرنے کسی تعلق پرسرکاری کام میں مداخلت کی تو سخت کارروائی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔