خواجہ سراؤں میں ایڈز کی روک تھام کیلئے پشاور میں پہلا طبی مرکز بنانے کا فیصلہ

احتشام خان  جمعرات 11 اکتوبر 2018
خواجہ سراؤں کو گھر پر ہی مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی۔ فوٹو:احتشام خان

خواجہ سراؤں کو گھر پر ہی مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی۔ فوٹو:احتشام خان

پشاور: خواجہ سراؤں میں بڑھتے ہوئے ایڈز کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت اور یو این ایڈ کے تعاون سے پشاور میں پہلا ٹرانسجینڈرز ٹریٹمنٹ سینٹر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایڈز کنٹرول پروگرام خیبر پختونخوا اور عالمی ادارے یو این ایڈ کے تعاون سے خواجہ سراؤں میں ایچ آئی وی ایڈز کی اسکرینگ کے لیے ان کے گھر پر ہی مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی۔

یو این ایڈز کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ماریا ایلین جی فارف یلیو برومیو نے شی میل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے ممبران سے ملاقات کی اور پشاور میں ایڈز سے دو خواجہ سراؤں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے پشاور میں  ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام اور مفت علاج کی پیش کش کی اور جلد ہی پشاور میں ٹرانسجینڈرز ٹریٹمنٹ سینٹر کے قیام کو حتمی شکل دینے کی یقین دہانی کروائی۔

ایڈز کنٹرول پروگرام خیبر پختونخوا کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سلیم کے مطابق خواجہ سراؤں کو کٹس مہیا کر دی گئی ہیں اور پہلے مرحلے میں 29 رجسٹرڈ خواجہ سراؤں کی اسکرینگ ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔