کراچی میں شادی ہالز رات 12 بجے تک بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم

ویب ڈیسک  جمعرات 11 اکتوبر 2018
 پابندی پر عمل نہ کرنے والے شادی ہالز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، انتظامیہ۔ فوٹو : فائل

پابندی پر عمل نہ کرنے والے شادی ہالز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، انتظامیہ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: انتظامیہ نے شہر میں تمام شادی ہالز رات 12 بجے بند کرنے کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔

کراچی کی انتظامیہ نے شہر قائد میں شادی ہالز رات 12 بجے کے بعد بھی کھلے رکھنے کا نوٹس لے لیا ہے، انتظامیہ نے کراچی میں موجود تمام شادی ہالز کو رات 12 بجے بند کرنے کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق شادی ہالز میں آدھی رات تک تقریبات چلتی رہتی ہیں، تقریبات کے بعد سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹنے کی وارداتیں ہوتی ہیں لہذا پابندی پر عمل نہ کرنے والے شادی ہالز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔