قطری سفیر کی ایف بی آر حکام سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا

رضوان آصف  جمعـء 12 اکتوبر 2018
قانونی طور پر امپورٹ کی گئی گاڑیوں کے خلاف مشکوک اور جانبدارانہ کارروائی پر قطری حکومت کی تشویش۔ فوٹو : فائل

قانونی طور پر امپورٹ کی گئی گاڑیوں کے خلاف مشکوک اور جانبدارانہ کارروائی پر قطری حکومت کی تشویش۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  پاکستان میں قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری نے ایف بی آر کے اعلی ترین حکام سے ملاقات کر کے انہیں کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے پکڑی گئی گاڑیوں کے حوالے سے قطری حکومت کے موقف سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں قطر کے سفیر نے دو روز قبل ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں اعلی سرکاری حکام سے ملاقات کی ہے جس میں انھوں نے گزشتہ ہفتے کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے پکڑی گئی قطری گاڑیوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

علاوہ ازیں قانونی طور پر امپورٹ کی گئی گاڑیوں کے خلاف مشکوک اور جانبدارانہ کارروائی پر قطری حکومت کی تشویش اورتحفظات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔