اے پی ایم ایس او کا یوم تاسیس آج جوش و خروش سے منایا جائیگا

ایکسپریس ڈیسک  منگل 11 جون 2013
عمارتوںاورشاہراہوں کوبرقی قمقموں سے سجادیا گیا، مجلہ نقیب اورپوسٹرکااجرا ہوگا فوٹو: فائل

عمارتوںاورشاہراہوں کوبرقی قمقموں سے سجادیا گیا، مجلہ نقیب اورپوسٹرکااجرا ہوگا فوٹو: فائل

کراچی: اے پی ایم ایس او کا 35واں یوم تاسیس آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔

یوم تاسیس کے سلسلے میں اندرون سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیراوردنیا بھر میں قائم ایم کیوایم کے دفاتر پر یوم یاسیس کے اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ میں ہوگا ، اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے بانی و قائد تحریک الطاف حسین بیک وقت فکر انگیز ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔

یوم تاسیس کے سلسلے میں کارکنان اور عوام میں زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے اور یوم تاسیس کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر اجتماعات کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ قائدتحریک الطا ف حسین کی رہائش گاہ العمروف نائن زیروسمیت تمام عمارتوں، چوراہوں اورشاہراہوں کوبرقی قمقموں، پھولوں سے انتہائی دلفریب انداز میں سجایا جارہا ہے جبکہ اے پی ایم ایس اواپنی روایت کوبرقراررکھتے ہوئے ہوئے 35ویںیومِ تاسیس کی مناسبت سے مجلہ نقیب اورپوسٹرکااجرا بھی کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔