بیٹیوں کو ان کے خواب پورے کرنے کا موقع دیں، پریانکا کی والدین سے اپیل

ویب ڈیسک  جمعـء 12 اکتوبر 2018
ہمارے معاشرے میں بچپن ہی سے لڑکیوں پر مختلف پابندیاں عائد کردی جاتی ہیں، پریانکا چوپڑا فوٹو:فائل

ہمارے معاشرے میں بچپن ہی سے لڑکیوں پر مختلف پابندیاں عائد کردی جاتی ہیں، پریانکا چوپڑا فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو ان کے خواب پورے کرنے کا موقع دیں تاکہ وہ سب کچھ کرسکیں جو وہ کرنا چاہتی ہیں۔

لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ  پریانکا چوپڑا نے لڑکیوں کو خودمختار بنانے کے عزم کا اظہار کرنے کے لیے ایک ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بچپن ہی سے لڑکیوں پر مختلف پابندیاں عائد کردی جاتی ہیں جیسے زیادہ اچھل کود نہ کرو، تیز آواز میں نہیں بولو، پڑھائی میں کیارکھا ہے، گھر ہی تو سنبھالنا ہے وغیرہ تو اس صورتحال میں لڑکیاں کریں تو کیاکریں؟

اس کا جواب بھی انہوں نے خود ہی دیتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں صرف اپنے دل کی سنیں گی اور وہ سب کریں گی جو وہ کرناچاہتی ہیں۔

پریانکا نے یہ ویڈیو بھارت میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے رائج فرسودہ سوچ اور انہیں آگے بڑھنے سے روکنے کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے بنائی ہے۔ ویڈیوکے آخر میں پریانکا نے تمام والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ لڑکیوں کو ان کے خواب پورا کرنے کا موقع دیں تاکہ ان کا آنے والا کل بہتر ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔