سندھ مدرسہ یونیورسٹی پریس کے تحت پہلی کتاب شائع ہو گئی

اسٹاف رپورٹر  منگل 11 جون 2013
کتاب سندھ کی قدیم تاریخ سے لیکر حالیہ تاریخ کا احاطہ کرتی ہے اور اس کے 10اسباق ہیں۔ فوٹو: فائل

کتاب سندھ کی قدیم تاریخ سے لیکر حالیہ تاریخ کا احاطہ کرتی ہے اور اس کے 10اسباق ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: ایس ایم یو پریس کے تحت پہلی کتاب شائع ہو گئی، سندھ کی تاریخ کے حوالے سے یہ کتاب سندھ مدرسۃالاسلام کے وائس چانسلر ڈاکٹر علی شیخ نے تحریر کی جو سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں میڈیا اسٹیڈیز بھی پڑھاتے ہیں۔

انھوں نے امریکن یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے، کتاب سندھ کی قدیم تاریخ سے لیکر حالیہ تاریخ کا احاطہ کرتی ہے اور اس کے 10اسباق ہیں، ڈاکٹر علی کئی کتابوں کے مصنف ہیں جن میں قائد اعظم اور محترمہ بینظیر بھٹو کی سوانح عمری بھی شامل ہیں، ایس ایم آئی یو پریس سندھ مدرسۃالاسلام یونیورسٹی کے تحت قائم کی گیا ہے جس کا مقصد اعلیٰ تعلیمی میدان اور تحقیق کے شعبے میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔