سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف شکایات ختم کردیں

ویب ڈیسک  جمعـء 12 اکتوبر 2018
کسی بھی شکایت کے ہمراہ ضروری ریکارڈ اور شواہد فراہم نہیں کیے گئے، سپریم جوڈیشل کونسل۔

کسی بھی شکایت کے ہمراہ ضروری ریکارڈ اور شواہد فراہم نہیں کیے گئے، سپریم جوڈیشل کونسل۔

 اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور خان کاسی کے خلاف شکایات ختم کر دیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور خان کاسی کے خلاف مس کنڈکٹ کی 4 شکایات تھیں اور 11 اکتوبر کو اجلاس میں شکایات کا جائزہ لیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شوکت عزیز صدیقی کا اپنی برطرفی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

سپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق کسی بھی شکایت کے ہمراہ ضروری ریکارڈ اور شواہد فراہم نہیں کیے گئے لہذا ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر مس کنڈکٹ کا الزام ثابت نہیں ہوتا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :  جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش صدر مملکت کو ارسال کی جسے انہوں نے منظور کرلیا جس کے بعد جسٹس شوکت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جب کہ اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے برطرفی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔