آنر پاکستان نے بہترین اسمارٹ فون Honor 8X متعارف کرادیا

 منگل 16 اکتوبر 2018
ہمہ رنگ خصوصیات سے لبریز Honor 8X مناسب ترین قیمت میں بلند ترین معیارات قائم کررہا ہے: فوٹو: آنر

ہمہ رنگ خصوصیات سے لبریز Honor 8X مناسب ترین قیمت میں بلند ترین معیارات قائم کررہا ہے: فوٹو: آنر

صفِ اوّل کے اسمارٹ فون ای برانڈ ’’آنر‘‘ (Honor) نے اپنی ’’ایکس سیریز‘‘ میں جدید ترین اور سب سے طاقتور نام کا اضافہ کرتے ہوئے اسے Honor 8X کا نام دیا ہے۔

اس سال کے آغاز میں Honor 10 اور Honor Play کی بے مثال کامیابیوں کے بعد ’’آنر‘‘ (Honor) نے اپنے Honor 8X کے ساتھ ہی نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے کیونکہ یہ اسمارٹ فون ایک طرف تو غیرمعمولی فیچرز سے لیس ہے تو دوسری جانب یہ نہایت موزوں قیمت میں دستیاب بھی ہے… یعنی چُپڑی اور دو دو!

گزشتہ دنوں ڈالمین مال کلفٹن میں ستاروں بھری ایک تقریب کے دوران پاکستان میں نیا Honor 8X اسمارٹ فون لانچ کیا گیا۔ اس موقعے پر Honor 8X کے برانڈ ایمبیسڈرز مہوش حیات اور دانش حیات کے علاوہ فٹنس گرو اور معروف اینٹریپرینیور نصرت ہدایت اللہ اور پاکستان کے پسندیدہ یوٹیوبر عرفان جونیجو بھی موجود تھے۔

ان کے علاوہ، ایک اور تقریب میں Honor 8X نے اپنے آفیشل یوتھ ایمبیسڈر کے طور پر مشہور نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے نام کا اعلان کیا۔ اس پرہجوم تقریب میں عاصم اظہر کی سرپرائز پرفارمنس سے حاضرین جھوم اٹھے اور عاصم اظہر کے ساتھ ہم آواز ہو کر گانے لگے۔ اسی تقریب میں یہ اعلان بھی کیا گیا کہ آنے والے ہفتوں میں Honor اور عاصم پورے پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے شائقین کو لبھائیں گے۔

نیا Honor 8X اسمارٹ فون پاکستان میں 35,999 روپے کی نہایت مناسب قیمت پر پیش کیا گیا ہے؛ جبکہ اتنے بھرپور اور زبردست فیچرز کے ساتھ اس قیمت میں کوئی دوسرا فلیگ شپ اسمارٹ فون اس کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتا۔ Honor 8X اپنے صارفین کو 6.5 انچ Notch، فل ویو ڈسپلے فراہم کرتا ہے جو 91 فیصد ’’اسکرین ٹو باڈی ریشیو‘‘ اور ’’فلم آن چپ‘‘ (COF) ٹیکنالوجی کے علاوہ بہترین اور جدید ترین فیچرز سے بھی لیس ہے۔

Honor 8X کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں:

  • 6.5 انچ فل ویو ڈسپلے
  • 128 گیگابائٹ کی انٹرنل اسٹوریج
  • 20 میگا پکسل اے آئی ڈیوئل لینس عقبی کیمرا جس تاریک رات میں بھی بہترین فوٹوگرافی کی سہولت دیتا ہے
  • 3750 ایم اے ایچ بیٹری جو بجلی کی بچت کےلیے ’’آنر‘‘ (Honor) کی زبردست ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے
  • نیا Kirin 710 چپ سیٹ (Honor فون میں پہلی بار)

جمالیاتی حسن اور دلفریب ڈیزائن کا حامل Honor 8X جو فل ویو ڈسپلے اور ستواں، خوبصورت باڈی کا مجموعہ ہے، اپنے آپ میں ’’چپ آن فلم‘‘ (COF) ٹیکنالوجی کا شاہکار بھی ہے۔

Honor 8X وہ پہلا ’’آنر‘‘ اسمارٹ فون ہے جس میں 6.5 انچ کے فل ویو ڈسپلے کے علاوہ 91 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشیو بھی ہے۔ مزید یہ کہ اس اسمارٹ فون کا میٹل مڈل فریم جدید ’’سی او ایف‘‘ ٹیکنالوجی اور پیٹنٹ کرائے گئے انٹینا ڈیزائن سے لیس بھی ہے جبکہ گریٹنگ ایفیکٹ والی 2.5 ڈی ڈبل ٹیکسچر آرورا گلاس باڈی کی بدولت صارف کو ایک ہموار اور نفیس نظارہ و احساس میسر آتا ہے۔ Honor 8X اسمارٹ فون تین دیدہ زیب رنگوں میں پیش کیا جارہا ہے: نیلگوں اور سیاہ رنگ والے ڈیزائن دستیاب ہیں جبکہ شوخ سرخ رنگ والا Honor 8X جلد ہی پیش کیا جائے گا۔

انٹرنل اسٹوریج اور بیٹری لائف کی بات کریں تو Honor 8X پہلے ہی 128 گیگا بائٹ روم سے لیس ہے جبکہ ڈیوئل سم کارڈ سلاٹ کے ساتھ ساتھ اس میں ایک اضافی مائیکرو ایس ڈی سلاٹ بھی موجود جس میں 400 گیگا بائٹ تک کی مائیکرو ایس ڈی میموری لگائی جاسکتی ہے۔ اس کی جاندار بیٹری 3750 ایم اے ایچ گنجائش کی حامل ہے جو اضافی طور پر ایسی ’’ذہین‘‘ ٹیکنالوجی سے بھی آراستہ ہے جس کی بدولت Honor 8X ایک مرتبہ چارج کیے جانے کے بعد ایک دن سے بھی زیادہ وقت تک مسلسل کام کرسکتا ہے… یعنی آپ اپنے چاہنے والوں سے پورا دن، بیٹری کی طرف سے پریشان ہوئے بغیر، بات کرسکتے ہیں۔

اب آتے ہیں اس کے طاقتور کیمروں کی طرف جن میں آج کے دور کی جدید ترین اور ’’مصنوعی ذہانت‘‘ (AI) کہلانے والی کمپیوٹر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے؛ اور جن کی بدولت آپ رات کے گھپ اندھیرے میں بھی ’’سپر نائٹ شوٹنگ‘‘ کی سہولت استعمال کرتے ہوئے، بہترین تصاویر کھینچ سکتے ہیں۔ Honor 8X میں ڈیوئل لینس 20 میگا پکسل + 2 میگا پکسل اے آئی ریئر اور 16 میگا پکسل فرنٹ کیمرا اسی مقصد کو بڑی خوبی سے پورا کرتے ہیں۔ ان کے علاوہ، مصنوعی ذہانت کی بدولت یہ کیمرے 22 مختلف کٹیگریز میں 500 مختلف منظر ناموں (scenarios) کو سیکنڈ بھر میں شناخت کرسکتے ہیں۔ اے آئی ٹیکنالوجی کی بدولت یہ کیمرے خود ہی معلوم کرلیتے ہیں کہ صارف کیسی اور کونسی تصویر کھینچنا چاہ رہا ہے، اور اسی مطابقت میں کیمرا سیٹنگز کو خودکار طور پر تبدیل کرتے ہوئے پکچر کوالٹی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ممکن بنایا گیا، نیا ’’نائٹ شوٹنگ موڈ‘‘ رات کے وقت تصویریں کھینچتے وقت ان میں دھندلاہٹ ختم کرتا ہے اور اگر ہاتھ زیادہ کپکپا رہے ہوں، تب بھی 6 سیکنڈ تک کے ایکسپوژر سے ہر ممکن حد تک صاف ستھری تصویر کا حصول یقینی بناتا ہے۔

نئے Honor 8X کی یہ غیرمعمولی کارکردگی اس میں استعمال کیے گئے اوکٹا کور ’’کیرین 710‘‘ چپ سیٹ کی مرہونِ منت ہے، جس نے ’’آنر‘‘ (Honor) کی پچھلی نسل کے سنگل کور سی پی یو کے مقابلے میں اس کی کارکردگی 75 فیصد بڑھا دی ہے۔ اپنے ’’مالی جی 51 جی پی یو‘‘ اور ’’جی پی یو ٹربو‘‘ کے باعث Honor 8X میں گرافیکل پروسیسنگ یونٹ کی کارکردگی میں بھی 130 فیصد اضافہ ہوا ہے جو بلاشبہ غیرمعمولی ہے؛ اور جس سے اسمارٹ فون پر گیمنگ کا شوق رکھنے والے قارئین کا لطف یقیناً دوبالا ہوجائے گا۔

مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال صرف کیمروں تک ہی محدود نہیں بلکہ اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے Honor 8X میں رابطے اور آواز کے معیار (وائس کوالٹی) تک کو بہتر بنایا گیا ہے۔ پُرشور ماحول جیسے کہ بس اسٹاپ، ریلوے اسٹیشن یا ساحلِ سمندر پر کہ جہاں ہوا کے جھکڑ چل رہے ہوں، یہ اسمارٹ فون خود ہی پس منظر کے ’’شور‘‘ کی شناخت کرکے اسے کم سے کم سطح پر لے آتا ہے جبکہ صارف کی اپنی آواز بہترین معیار پر برقرار اور واضح رہتی ہے۔ رابطے (connectivity) کی غرض سے اس کا ’’اے آئی کمیونی کیشنز‘‘ فیچر، سگنلز میں آنے والے اُتار چڑھاؤ کو مسلسل نوٹ کرتے ہوئے، موصول ہونے والے موبائل سگنلز کو اسی حساب سے ایمپلی فائی کرتا ہے۔ مثلاً فور جی سروس کے کمزور سگنل جیسے ہی بحال ہوں گے، یہ اسمارٹ فون فوراً ہی فور جی پر منتقل ہوجائے گا۔

نئے Honor 8X میں صارفین کی صحت کا خیال بھی رکھا گیا ہے اور آنکھوں کو سکون پہنچانے کی غرض سے نئی نسل کا ’’آئی کمفرٹ‘‘ موڈ متعارف کروایا گیا ہے جو TüV Rheinland سے تصدیق شدہ ہے۔ اس فیچر کے ذریعے اسکرین سے خارج ہونے والی نیلی روشنی بہت کم کردی گئی ہے تاکہ اسمارٹ فون استعمال کرتے دوران صارف کی آنکھیں تھکاوٹ کا شکار نہ ہوں۔

آنر مڈل ایسٹ اینڈ ایشیا کے صدر، مسٹر کرس سنبیاگونگ کہتے ہیں: ’’نیا Honor 8X صرف ایک اسمارٹ فون نہیں بلکہ یہ قیمت، ڈیزائن اور کارکردگی میں توازن کا ایک نیا اور بلند تر پیمانہ بھی ہے۔ ہم نے ایک ایسی ڈیوائس پیش کی ہے جو فلیگ شپ فیچرز رکھنے کے باوجود اتنی مناسب قیمت میں دستیاب ہے کہ جو ہمارے ’’ڈیجیٹل شہریوں‘‘ کو، موجودہ صدی میں پیدا ہونے والوں کو ان کی خرچ کردہ رقم کا بہترین بدل فراہم کرتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اس صدی میں پیدا ہونے والے بچے، ٹیکنالوجی کے بے انتہاء دیوانے ہیں؛ اور اسی لیے ہم نے Honor 8X میں وہ تمام فیچرز شامل کردیئے ہیں جو کسی بھی فلیگ شپ اسمارٹ فون کا خاصّہ ہوتے ہیں لیکن قیمت ایسی رکھی ہے جو اُن کی جیبوں پر بھاری بوجھ نہ بن جائے۔‘‘

ایک بار پھر یاد دلاتے چلیں کہ Honor 8X پاکستان میں اب صرف 35,999 روپے میں دستیاب ہے جسے آپ اپنے قریبی ریٹیلر سے یا براہِ راست اس کی ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں۔

’’آنر‘‘ (Honor) کے بارے میں

’’آنر‘‘ (Honor) نمایاں ترین اسمارٹ فون ای برانڈ ہے جو اس گروپ کے نعرے ’’بہادروں/ جرأت مندوں کےلیے‘‘ سے عین مطابقت رکھتا ہے کیونکہ یہ برانڈ بطورِ خاص آج کے ڈیجیٹل دور کے باسیوں کی ضروریات مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کیا گیا ہے جس میں اسی حساب سے انٹرنیٹ کا بہترین استعمال کرنے والی پروڈکٹس رکھی گئی ہیں جو صارف کو بہترین تجربہ فراہم کرتے ہوئے، عمل کی ترغیب دیتے ہوئے، تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشتے اور نوجوان نسل کو بااختیار بناتے ہوئے اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ اسی جستجو میں ’’آنر‘‘ (Honor) نے خود اپنی ہمت و جرأت کا عملی مظاہرہ کچھ ایسے کیا ہے کہ روایتی کاموں کو غیر روایتی اور مختلف انداز میں انجام دیا ہے جبکہ وہ تمام اقدامات بھی کیے ہیں جو اسے جدید ٹیکنالوجی کا ہراول دستہ بناتے ہوئے، صارفین کےلیے اختراعات کا سرچشمہ بھی بناتے ہیں۔

مزید تفصیلات کےلیے وزٹ کیجیے:

Pakistan Official Website Store: www.hihonor.com/pk/
FB: http://facebook.com/honorpakistan
Instagram: www.instagram.com/honor_pk/
YouTube: http://www.youtube.com/c/HonorPakistan

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔