قومی اورپنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کاشیڈول جاری

کاغذات 14جون کو جمع کرائے جائیں گے،اعلان 22 جون کوکیا جائے گا، الیکشن کمیشن


Numainda Express June 11, 2013
کاغذات 14جون کو جمع کرائے جائیں گے،اعلان 22 جون کوکیا جائے گا، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی اورپنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے شیڈول جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ کی جانب سے مخصوص نشستوں کی فراہم کردہ لسٹیں کم ہونے پرالیکشن کمیشن نے ن لیگ کو نئی لسٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ نئی لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے۔ کاغذات 14جون کو جمع کرائے جائیں گے۔



جانچ پڑتال15 جون کوہوگی۔ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 17جون تک دائرکی جا سکیں گی۔ ان پر فیصلے 19جون تک سنائے جائیں گے ۔کاغذات 21 جون کو واپس لیے جا سکیں گے اور اعلان 22 جون کو کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں