ازخودنوٹس کے ذریعے بنیادی حقوق کوتحفظ مل رہاہےاٹارنی جنرل

ریاست کی جیت انصاف کی فتح میں ہے،منیرملک،چیف جسٹس کے روبروپہلی حاضری


Numainda Express June 11, 2013
اسلام آباد: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اٹارنی جنرل منیر اے ملک ملاقات کررہے ہیں ۔ فوٹو : اے پی پی

اٹارنی جنرل منیراے ملک نے کہا ہے کہ ریاست کی جیت انصاف کی فتح میں ہے، ازخود نوٹس کے اختیارسے بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

پیرکو منیراے ملک بطوراٹارنی جنرل تقرری کے بعد پہلی مرتبہ چیف جسٹس کے بینچ میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے ان کی عزت افزائی کی اور انھیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی قانونی مہارت سے آگاہ ہیں اور امیدکرتے ہیں کہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی قائم کرنے میں آپ اپناکردار اداکریں گے۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ وہ خودکو اس اہم ذمے داری کے قابل نہیں سمجھتے۔ وہ اپنی آئینی ذمے داری کو احسن انداز میں اداکرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ ملک میں جمہوریت ہے۔



اب ہمیں مضبوط جمہوری روایات قائم کرنی ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ وہ انسانی حقوق کی منافی کسی عمل کا دفاع ہرگزنہیں کریں گے۔ ان کاکہنا تھاکہ آرٹیکل184(3) کااختیار مخالفانہ نہیں۔ دریں اثنا اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری سے ان کے چیمبرمیں بھی ملاقات کی۔ اس دوران عدلیہ اور دیگرمسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں