وفاقی حکومت کا کسانوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 12 اکتوبر 2018
زرعی ٹیوب ویلز کے لیے بجلی پر ساڑھے 5 روپے فی یونٹ سبسڈی کی تجویز  فوٹو: فائل

زرعی ٹیوب ویلز کے لیے بجلی پر ساڑھے 5 روپے فی یونٹ سبسڈی کی تجویز فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے زرعی ٹیوب ویلز کے لئے بجلی پر ساڑھے 5 روپے فی یونٹ سبسڈی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی حکومت نے کسانوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق ملک بھر کے تقریباً 24 ہزار زرعی ٹیوب ویلز پر سبسڈی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق زرعی ٹیوب ویلز کے لیے بجلی پر ساڑھے 5 روپے فی یونٹ سبسڈی کی تجویز ہے، اور سبسڈی کی منظوری آئندہ کابینہ اجلاس میں دیئے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔