لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حکم کی نقل طلب کرلی

ویب ڈیسک  جمعـء 12 اکتوبر 2018
ہائیکورٹ نے شاہد اقبال چوہان کی درخواست پر سماعت کی،فوٹو: فائل

ہائیکورٹ نے شاہد اقبال چوہان کی درخواست پر سماعت کی،فوٹو: فائل

 لاہور: ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حکومتی احکامات کی نقل طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق شاہد اقبال چوہان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزارت داخلہ نے نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو شوکاذ نوٹس جاری کیے بغیر نام ای سی ایل میں ڈالا جب کہ لاہور ہائیکورٹ کے اپنےفیصلے کے مطابق وزارت داخلہ کو نواز مریم اور صفدر کو سننا ضروری تھا، شوکاز نوٹس جاری کیے بغیر نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل

درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا اور عدالت سے نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت نے ابتدائی موقف سننے کے بعد نوازشریف و دیگر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حکومتی احکامات کی  نقل طلب کر  لی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔