آڈیوریکارڈنگ کے ذریعے تلاوت پر حیرانگی, ہررکن باری باری تلاوت کرے، نوازشریف

تنویر محمود راجہ  منگل 11 جون 2013
 فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

اسلام آ باد: معتبرذرائع سے معلوم ہواہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے قرآن پاک کی تلاوت سے اجلاس کا آغازکرنے پروزیر اعظم نے حیرت کااظہار کیا۔

اس بارے میں استفسار پروزیر اعظم کو بتایاگیاکہ سابقہ حکومت کے دور میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ تلاوت آڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے کی جائیگی۔ وزیر اعظم نے وہاں موجود حافظ قرآن سے اس بارے میں رائے لی کہ کیا اتنے مسلمانوں کے ہوتے ہوئے آڈیو کے ذریعے تلاوت کرانامناسب ہے؟ ۔اس پر وزیر اعطم نے کہا کہ آج کے بعدایسا نہیں ہو گا اورآئندہ کابینہ کے اجلاس میں ہررکن باری باری تلاوت کیا کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔