- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
امریکی تاریخ کے ہولناک سمندری طوفان مائیکل میں 21 افراد ہلاک
فلوریڈا: امریکی تاریخ کے ہولناک سمندری طوفان مائیکل کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان مائیکل ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی سے ٹکرا گیا، 249 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے پوری ریاست میں تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔
تیز ہواؤں نے شہر میں داخل ہوتے ہی بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، فلوریڈا میں قائم ٹینڈل فضائی فورس کے بیس میں کھڑے F-15 طیارے تباہ ہو گئے جب کہ فضائی بیس کے قریب درجنوں گھر تباہ ہوگئے جب کہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔ بیشتر درخت اور کھمبے گر گئے۔ بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگا۔
کیٹگری 4 کے طوفان مائیکل کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ریاست فلوریڈا میں 5 لاکھ افراد کو فوری علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی تھیں۔
طوفان مائیکل نے فلوریڈا میں تباہی کے بعد جارجیا کا رخ کیا جہاں اس کی شدت کم ہوگئی ہے۔ طوفان اب جارجیا، نارتھ کیرولینا اور ورجینیا میں تباہی مچا رہا ہے۔ ان ریاستوں میں پچاس میل فی گھنٹہ سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔
حکام نے جارجیا، نارتھ کیرولینا اور ورجینیا میں شدید سیلاب کی پیشگوئی کی ہے۔ ادھر طوفانی جھکڑوں کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے اور رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ طوفان مائیکل امریکا کی 50 سالہ تاریخ کا بدترین سمندر طوفان ہے جس میں اب تک 21 افراد ہلاک ہو چکے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔