ہر حالت میں کرا چی کو امن کا گہوارہ بنا ئیں گے ، شر جیل میمن

اسٹاف رپورٹر  منگل 11 جون 2013
دہشت گردی میں ملوث افراد کا قلع قمع کر نے کیلیے حکمت عملی مرتب کرلی ۔فوٹو: فائل

دہشت گردی میں ملوث افراد کا قلع قمع کر نے کیلیے حکمت عملی مرتب کرلی ۔فوٹو: فائل

کراچی:  وزیر اطلاعا ت سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہر حالت میں کراچی کو امن کا گہوارہ بنا ئیں گے عوا م کراچی میں امن کے ساتھ رہنا چا ہتے ہیں شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

عوا م آپس میں اتحاد اور محبت کے سا تھ رہتے ہوئے نفرتیں پھیلانے کی تمام کو ششوں کو نا کام بنائیں گے۔ قانون نافذ کرنیوالے ادا رے تمام وسائل بروئے کا ر لاتے ہوئے ہر حال میں کراچی میں امن قا ئم کریں۔ عوام کے جا ن و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمے داری ہے امن و امان کے قیام کیلیے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے ۔

کرا چی میں گڑ بڑ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث افراد کا قلع قمع کر نے کیلیے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ایک سازش کے تحت حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہر حال میں سازش کو ناکام بنایا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔