ترک عدالت نے امریکا اورترکی کے درمیان تنازع کا باعث بننے والے پادری کو رہا کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 اکتوبر 2018
ملزم کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی،فوٹو: فائل

ملزم کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی،فوٹو: فائل

 انقرہ: ترکی  کی عدالت نے جاسوسی اور دہشت گردوں سے تعلقات کے الزام میں گرفتار امریکی پادری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ترک میڈیا کے مطابق  عدالت نے 2سال قید میں رہنے والے امریکی پادری اینڈریو برنسن کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں: بغاوت میں ملوث پادری کو رہا نہ کرنے پر امریکی صدر کی ترکی کو دھمکی

عدالت نے امریکی پادری پر تمام عدالتی پابندیاں اٹھانے، نظر بندی ختم کرنے اور ان کے بیرون ملک جانے پر عائد پابندی ختم کرنے کا حکم بھی سنایا۔ ان فیصلوں کے بعد امریکی پادری ترکی چھوڑ کر اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں۔

ترکی میں دہشت گرد قرار دی گئی تنظیم ’پی کے کے‘ اور فتح اللہ گولن سے روابط کے الزام میں اینڈریو برنسن کو 25 جولائی 2016 کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔

اینڈریوبرنسن کی گرفتاری پر امریکا اور ترکی میں سفارتی کشیدگی شدت اختیار کرگئی تھی جب کہ متعدد بار صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی برنسن کی رہائی  کا معاملہ اٹھایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔