الیکشن شفاف نہیں تھے،ڈرون حملے معاہدے کے تحت ہیں،ندیم چن

مانیٹرنگ ڈیسک  منگل 11 جون 2013
وزیرداخلہ مدد کرایں،لیاری میں آپریشن ہونا چاہیے:نبیل گبول، ٹودی پوائنٹ میں گفتگو فوٹو : فائل

وزیرداخلہ مدد کرایں،لیاری میں آپریشن ہونا چاہیے:نبیل گبول، ٹودی پوائنٹ میں گفتگو فوٹو : فائل

لاہور:  پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ یہ الیکشن شفاف نہیں ڈیزائنڈ تھا، شیرکوصرف رحیم یارخان تک کھولا گیا اس کے بعد اس کو پنجرے میں بندکردیا گیا۔

ہماری حکومت نے بہت سے اچھے کام بھی کیے لیکن پتہ نہیں کیوں وہ عوام کو بتائے نہیں جاسکے، صدر زرداری کے خطاب میں کوئی ایسی بات نہیں تھی جو عوام کے دل اور ن لیگ کے مینی فیسٹو میں شامل نہ تھی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ٹودی پوائنٹ‘‘ میں شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ڈرون حملے ایک معاہدے کے تحت ہی ہو رہے ہیں چاہے کوئی مانے یا نہ مانے، کشمالہ طارق نے کہا کہ میری دعا ہے نئی ٹیم اچھا پرفارم کرے۔

ن لیگ کی رہنما مائزہ خان نے کہا کہ سابق حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ ایم کیوایم کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ کراچی کی بدامنی پر وزیراعظم اور وزیرداخلہ نے کوئی بیان نہیں دیا، میں وزیرداخلہ سے مدد کی اپیل کرتا ہوں کہ وہ کراچی آئیں اور یہاں امن کو یقینی بنائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔