- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- 4 افراد کا قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور سوتیلے بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
ملتان اور کراچی کا بینک گارنٹی جمع کرانے سے گریز
کراچی: پی ایس ایل فرنچائزز ملتان سلطانز اور کراچی کنگز تاحال بینک گارنٹی جمع نہیں کرا سکیں۔
ڈیڈ لائن ختم ہوئے کئی روز بیت گئے مگر ملتان سلطانز اور کراچی کنگز نے تاحال بینک گارنٹی جمع نہیں کرائی ہے، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ پہلے ہی پی سی بی کی شرط کو پوراکر چکے تھے۔ مہلت ملنے پر پشاور زلمی نے بھی بینک گارنٹی جمع کرا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز اور کراچی کنگز اب بھی ایسا نہیں کر پائے ہیں، بورڈ کی جانب سے دی گئی مہلت بھی ختم ہو چکی ہے، چیئرمین احسان مانی نے گزشتہ دنوں واضح الفاظ میں کہا تھا کہ اگر فرنچائزز نے مالی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو وہ سخت ایکشن لینے سے گریز نہیں کریں گے، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔
دوسری جانب جمعے کو لاہور میں ملتان سلطانز کے وفد نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ فرنچائز آفیشلز نے بورڈ کو یقین دلایا کہ وہ لیگ سے قبل تمام واجبات ادا کر دیںگے، انھیں مزید مہلت دی جائے، اسی کے ساتھ شیئرہولڈرز کو مزید سرمایہ کار اپنے ساتھ شامل کرنے کی اجازت طلب کرتے ہوئے قوانین میں نرمی کی درخواست کردی، بورڈ نے انھیں قانونی مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے۔
اس حوالے سے جب نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ نے ملتان سلطانز کے اشعر شون سے رابطہ کیا تو انھوں نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بعض امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا جوکر لیا۔ البتہ اس موقع پر میں مزید تفصیلات نہیں بتا سکتا۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے مالکان کے اثاثہ جات گزشتہ عرصے دبئی میں ضبط ہو گئے تھے، فرنچائز مالی طور پر مشکلات کا شکار ہے، گزشتہ پی ایس ایل سے قبل بھی اس نے شیئرز ایک کمپنی کو فروخت کر کے بورڈ کو واجبات ادا کیے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔