افغانستان پریمیئر لیگ کے میچز سٹے بازوں کی زیادہ توجہ پانے میں کامیاب

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 13 اکتوبر 2018
کابل زوانان اور ننگرہار کے مقابلے پر 23.6ملین پاؤنڈ جوا کھیلا گیا، سروے۔ فوٹو: فائل

کابل زوانان اور ننگرہار کے مقابلے پر 23.6ملین پاؤنڈ جوا کھیلا گیا، سروے۔ فوٹو: فائل

شارجہ: افغانستان پریمیئر ٹی ٹوئنٹی لیگ کے میچز سٹے بازوں کی سب سے زیادہ توجہ پانے میں کامیاب ہوئے۔

ایک سروے کے مطابق کابل زوانان اور ننگرہار کے مقابلے پر 23.6ملین پاؤنڈ جوا کھیلا گیا،اسی روز جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے میچ میں جواریوں نے 13ملین پاؤنڈ کی رقم داؤ پر لگائی۔

دوسری جانب یواے ای میں ہی جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دبئی ٹیسٹ کے پہلے 3روز ملا کر بھی 22.5ملین پاؤنڈ کی سٹے بازی ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔