اسلام آباد میں رٹائرڈ بریگیڈیئر مبینہ طور پر اغوا

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 13 اکتوبر 2018
راجہ رضوان علی ڈرائیورکیساتھ اسلام آبادکے سیکٹر جی 10، گلی نمبر17 میں چائے پینے کا کہہ کرگئے لیکن واپس نہیں آئے،بیٹا۔ فوٹو:فائل

راجہ رضوان علی ڈرائیورکیساتھ اسلام آبادکے سیکٹر جی 10، گلی نمبر17 میں چائے پینے کا کہہ کرگئے لیکن واپس نہیں آئے،بیٹا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: تھانہ رمنا کے علاقے سیکٹر جی 10 سے رٹائرڈ بریگیڈیئر کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے علاقے سیکٹر جی 10 سے رٹائرڈ بریگیڈیئر کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، مغوی کے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ میں موقف اختیارکیا گیاکہ میرے والد راجہ رضوان علی ڈرائیورکیساتھ اسلام آبادکے سیکٹر جی 10 میں آئے،گلی نمبر17 میں چائے پینے کا کہہ کرگئے لیکن واپس نہیں آئے،ڈرائیور نے والدکی گمشدگی کی اطلاع بذریعہ فون دی۔ اپنی مدد آپ کے تحت بھی والدکوسیکٹر جی10میں ڈھونڈنے کی کوشش کی، مغوی کا فون بھی مسلسل بند جا رہا ہے،میرے والدراجہ رضوان علی کونامعلوم افراد نے اغوا کرلیا،پولیس تھانہ رمنا نے ایف آئی آردرج کرکے کارروائی شروع کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔