کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹنے والا بھارتی جاسوس چل بسا

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 13 اکتوبر 2018
سزا 2016 میں مکمل ہوگئی تھی، بھارت کی طرف سے ابھی تک اسکی شہریت کی تصدیق نہ ہوسکی۔ فوٹو: فائل

سزا 2016 میں مکمل ہوگئی تھی، بھارت کی طرف سے ابھی تک اسکی شہریت کی تصدیق نہ ہوسکی۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  کوٹ لکھپت جیل میں جاسوسی کے جرم میں قید 63 سالہ بھارتی قیدی زندگی کی بازی ہار گیا۔

جیل حکام کے مطابق کرشن ودیا ساگر جاسوسی کے الزام میں سزا کاٹ رہا تھا، رات اچانک طبعیت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ جیل پولیس نے لاش جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی۔

اس حوالے سے بھارتی سفارتخانے کو مطلع کردیا گیا ہے تاہم کرشن ودیا ساگرکے بھارتی شہری ہونے کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ۔

ادھر نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کرشن ودیا ساگرکیخلاف 2015 میں دفعہ 420، 468، 471، 467 اور فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس کے نتیجے میں اسے 10 ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔