ریلوے کی 16 کوچز تیار؛ 30 نئی کوچز کیلیے سامان مہیا کردیا گیا

قیصر شیرازی  ہفتہ 13 اکتوبر 2018
پرانی اسکریپ کی گئی کوچز کی اسکروٹنی سے16کوچز تیار کر لی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

پرانی اسکریپ کی گئی کوچز کی اسکروٹنی سے16کوچز تیار کر لی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی: ریلوے کیرج فیکٹری میں 30 نئی کوچز تیار کرنے کے لیے کروڑوں روپے مالیت کا نیا سامان مہیاکر دیا گیا۔

ریلوے کیرج فیکٹری میں 30 نئی کوچز تیار کرنے کے لیے کروڑوں روپے مالیت کا نیا سامان 6مختلف سائز کی اسٹیل چادریں، پلائی، فارمیکا مہیاکر دیا گیا ہے جبکہ پرانی اسکریپ کی گئی کوچز کی اسکروٹنی سے16کوچز تیار کر لی گئی ہیں جو آئندہ 10 روز میں نئے رنگ و روغن مارکنگ کے ساتھ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچا دی جائیں گی اور بقیہ مال کچرا قرار دیکر نیلام کر دیا جائے گا۔

بعد ازاں اکتوبر کے آخر میں برانڈ نیو کوچز کی تیاری کا پراجیکٹ شروع کر دیا جائیگا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔